قائداعظم گیمز کے مقابلے شروع، پہلے روز پنجاب کے کھلاڑی چھا گئے

 قائداعظم گیمز کے مقابلے شروع، پہلے روز پنجاب کے کھلاڑی چھا گئے

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر )بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کے پہلے روز پنجاب کے کھلاڑی چھاگئے ،وومن سوئمنگ میں پنجاب نے 5گولڈ ،8سلور اور 3 براؤنز میڈلز جیت لئے جبکہ بوائز سوئمنگ میں 8گولڈ ،7سلور اور ایک براؤنز میڈلز جیت لئے ہیں ۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ کے سوئمنگ کمپلیکس میں وومن سوئمنگ کے مقابلوں میں پنجاب کی شازانہ شاہد3، رانیہ اور عائشہ وقاص نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا، اسی طرح رانیہ نے 2 ،عائشہ وقاص، ماہرہ خان،ثمرا فاطمہ،نوریہ رحیم، میرا خان،زہرہ قاضی نے ایک ایک سلور میڈل حاصل کیا، مہرحیات، شاہ بانو ، ماہرہ خان نے ایک ایک براؤنز میڈل جیتا ہے ،گرلز ہاکی کے لیگ میچ میں پنجاب نے سند ھ کو14-0سے ہرادیا،گرلز فٹ بال میں پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد کوکانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دے دی ،والی بال گرلز میں پنجاب نے گلگت بلتستان کو3-1سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،سکواش میں پنجاب کی فجر ، عیشا اور طیبہ نے بلوچستان کی ٹیم کو 3-0سے شکست دی جبکہ بوائز سکواش میں پنجاب کے اعشرنے بلوچستان کے وقارکو3-0سے ہرادیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں