امپائرکے فیصلے پرناگواری ،افغان کرکٹر گلبدین نائب پر میچ فیس کا15فیصدجرمانہ
دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد کر دیا۔گلبدین نائب پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔۔
ضابطۂ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر گلبدین نائب پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ۔امپائر کے فیصلے پر ناگواری دکھانے پر افغان کرکٹر کو جرمانہ کیا گیا ہے ۔آئی سی سی نے گلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیا گیا۔میچ کے 11 ویں اوور میں امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پر گلبدین نے نامناسب حرکت کی تھی۔