نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ میں سیمی فائنل راؤنڈ کی لائن اپ مکمل
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ میں سیمی فائنل راؤنڈ کی لائن اپ مکمل ہو گئی، لاہور اور کراچی ڈویژن کی ٹیموں نے بھی کامیابیاں حاصل کرتے ہوے ناک آوٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
چیمپئن شپ کے پول راؤنڈ کے آخری روز کراچی نے فیصل آباد کو 19 کے مقابلے میں 23پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں لاہور نے ہزارہ کیخلاف 04-54 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
آج پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن واپڈا اور لاہور مدمقابل ہونگے جبکہ دوسرا سیمی فائنل آرمی اور کراچی کے درمیان کھیلا جائیگا، فائنل کل ہوگا۔