علی سسٹرز سکاٹش جونیئر اوپن سکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
ایڈنبرگ (سپورٹس ڈیسک ) پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹش جونیئر اوپن سکواس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور برانز میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔
سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں جاری سکاٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے گرلز انڈر-17 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں مہوش علی نے اپنی حریف ڈاہیلہ کو 1-3 سے شکست دے دی۔گرلز انڈر- 15 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں دوسری بہن سحرش علی نے میزبان کھلاڑی فریحہ کو کوئی گیم ہارے بغیر0-3 سے مات دیکھ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ماہ نور علی نے گرلز انڈر-13 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں مد مقابل لیلیان کروپ کو 0-3 سے زیر کرکے اپنی نگاہیں فائنل پر مرکوز کردی ہیں۔