یونائیٹڈ ٹینس کپ:پولینڈ ،امریکا اور انگلینڈ کی فتح

یونائیٹڈ ٹینس کپ:پولینڈ ،امریکا اور انگلینڈ کی فتح

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں پولینڈ ،امریکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔

پولینڈ کی ٹیم نے جمہوریہ چیک کی ٹیم کو شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ امریکا کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کروشیا کو ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔اسی طرح انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کی ٹیم کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ آسٹریلیا کے تین مختلف شہروں میں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے تیسرے ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ، جن کو 6 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں