کراچی میراتھون آج سی ویو پر ہو گی، تیاریاں مکمل

کراچی میراتھون آج سی  ویو پر ہو گی، تیاریاں مکمل

کراچی (سپورٹس ڈیسک )کراچی میں عالمی طور پر تسلیم شدہ میراتھون کا انعقاد آج ہوگا جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

میراتھون میں شرکت کے لیے اسلام آباد اور کوئٹہ سے رنرز گروپ کراچی پہنچ گئے ہیں،کراچی میراتھون میں فل میراتھون، ہاف میراتھون، 10 کلو میٹر ریلے اور 5 کلو میٹر فن ریس بھی شامل ہے ،اس میراتھون میں لمبی دوڑ سے قبل رنرز کی شیک آؤٹ رن کا مرحلہ بھی ہو گا۔میراتھون میں شرکت کرنے والے رنرز چیریٹی کو سپورٹ کرنے کیلئے دوڑیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں