یوراج سنگھ ٹی 10ٹینس بال لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے
دبئی( سپورٹس ڈیسک )کرکٹ لیجنڈ یوراج سنگھ ٹی 10ٹینس بال لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے ۔ٹینس بال کرکٹ پریمیئر لیگ (ٹی بی سی پی ایل 10)نے اپنے افتتاحی ٹی 10ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ۔۔
جس میں 8فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی جو 26 مئی سے 5جون 2025تک شیڈول ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ سونی سپورٹس نیٹ ورک سے نشر کیا جائے گا ۔ ی
وراج سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کے اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ ٹی بی سی پی ایل 10پہلا ٹورنامنٹ ہے جس میں بیک وقت کئی شہروں سے پیشہ ورانہ ٹینس بال کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا ہے اب ہم اس فارمیٹ کو متعدد شہروں میں پیشہ ورانہ سطح پر بڑھا رہے ہیں۔