وزیراعظم کی برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو مبارکباد

وزیراعظم کی برٹش جونیئر اوپن  سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر  سہیل عدنان کو مبارکباد

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برٹشجونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سہیل عدنان نے 18سال بعد سکواش کی اہم چیمپئن شپ پاکستان کے نام کی اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سہیل عدنان کی جیت نے سکواش کے میدان میں پاکستان کی شاندار کامیابیوں کی یاد تازہ کر دی۔سہیل عدنان نے قوم کو خوشی کا ایک موقع فراہم کیا ہے ۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے ۔ وزیراعظم نے سہیل عدنان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں