پی سی بی نے 3 ملکی سیریز کراچی،لاہور منتقل کردی

پی سی بی نے 3 ملکی سیریز کراچی،لاہور منتقل کردی

لاہو(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کو ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کردیا۔ تین ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے ۔۔

جب کہ سیریز اصل میں ملتان میں شیڈول تھی تاہم اب اس سیریز کو کراچی اور لاہور منتقل کردیا گیا ہے ۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کے ان اپ گریڈ شدہ مقامات کی تیاری پر اعتماد،کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے عالمی معیار کے تجربے کی فراہمی کی عکاسی کرتا ہے ۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں جس کیلئے قذافی سٹیڈیم کی گنجائش 35 ہزار تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے اور پورے سٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔سٹیڈیم میں براڈکاسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو شائقین کے لیے شاندار ویوئنگ کوالٹی فراہم کریں گی۔تماشائیوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے 2 بڑے ڈیجیٹل ری پلے سکرینز آئندہ ہفتے نصب کی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں