چیمپئینز ٹرافی:بنگلہ دیش کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان، شکیب باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیشن کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ، جس کی قیادت نظم الحسن شانتو کے سپرد کی گئی ہے ۔
میگا ایونٹ کیلئے سابق کپتان اور سینئر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ، سکواڈ میں سومیا سرکار، تنزید حسن، مشفیق الرحیم، توحید ہریدائے ، ذاکر علی، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین اور محمود اللّٰہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، نصوم احمد، تنظیم حسن، ثاقب اور ناہید رانا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔