پاکستان سٹرائیک فورس کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سٹرائیک فورس کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گیا ، پی سی بی کے مطابق کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز میں جدید دور کی بیٹنگ اور ہارڈ ہٹنگ کی مہارتوں پر کام کرنا ہے ۔
کیمپ 14 سے 30 جنوری تک جاری رہے گا اور کیمپ کا دوسرا مرحلہ یکم سے 28 فروری تک ہو گا۔ سٹرائیک فورس کیمپس ایمرجنگ اور ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے پورے سال کے لیے پلان کیے گئے ہیں۔تربیتی کیمپ سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق کی زیرنگرانی ہو گا ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت اور سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی کامران ساجد، عبدالرزاق کی معاونت کریں گے ۔سٹرائیک فورس کیمپ میں بلائے گئے 25 کھلاڑیوں کو اس حوالے سے رہنمائی کی جائے گی کہ کس طرح پریشر میں کارکردگی کی جاتی ہے اور طاقت کے ساتھ جارحانہ اور تحمل کے ساتھ کس طرح بڑی کرکٹ میں بیٹنگ کی جاتی ہے ۔