بھارتی کرکٹرزکوبیرونی دورں پراہلخانہ سے دور رکھنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹرزکوبیرونی دورں پراہلخانہ سے دور رکھنے کا فیصلہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کی فیملیز کو ٹور پر ساتھ لیجانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔۔

کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے ،بھارتی بورڈ پرانے اصول کو دوبارہ متعارف کروانا چاہتا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں اور اہلخانہ کے کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ، بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے دوران کئی کرکٹرز اہلخانہ کیساتھ دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے ۔نئے اصولوں کے تحت اب 45 دن تک ہونے والے بیرون ملک ٹور کے دوران کھلاڑی کی اہلیہ اور اہلخانہ محض 14 روز قیام کر سکتے ہیں جبکہ چھوٹی سیریز اور دوروں پر یہ قیام محض 7 دن رہ جائے گا۔اسکے علاوہ بھارتی بورڈ نے ایک اصول یہ بھی بنایا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو دورے کے دوران الگ سفر کی اجازت نہیں ہوگی، اب پلئیرز صرف ٹیم بس میں سفر کریں گے، کسی بھی کھلاڑی کوالگ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں