آسٹریلین فٹبال کامیلہ سج گیا،کینگروزگرلز کی 2میچزمیں فتح

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں آسٹریلین فٹ بال (اے ایف ایل) کا بڑا میلہ سج گیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے اے ایف ایل گرلز ٹورنامنٹ 2025ء کا افتتاح کیا۔
کینگروزگرلز نے افتتاحی روز ہی دوہری فتح کیساتھ دھاک بٹھا دی۔لیگ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کینگروز، دولفن، ہاکس، لائنز اور ڈریگن مدمقابل ہیں ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اے ایف ایل گرلز ٹورنامنٹ 2025ء کے افتتاحی میچ میں کینگروز کی ٹیم نے ڈولفن کو 2کے مقابلے میں 37گولز کے سے شکست دیکر سب کو حیران کردیا۔ دوسرے میچ میں لائنز نے ڈریگن کی ٹیم کو 6کے مقابلے میں 43گولز کے برے مارجن سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں کینگروز نے ہاکس کو 44کے مقابلے میں 22گولزسے فتح اپنے نام کی۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب میں اے ایف ایل پاکستان کے صدر سردار طارق اور سیکرٹری جنرل چودھر ی ذوالفقار نے آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے کہاکہ کھیل جسمانی صحت و تندرستی کیساتھ دوستی کے رشتوں کو بھی مضبوط کرتے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے ہمیشہ نئی اور مضبوط دوستی کی بنیاد قائم ہوتی ہے ۔ پاکستان میں کھیلوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ، یہی بچیاں مستقبل میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔