مسٹر راولپنڈی 2025 کا ٹائٹل محمد سلطان کے نام

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ینگ باڈی بلڈرزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر راولپنڈی کے مقابلوں میں70 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔۔
ینگ باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ اکرم نائب صدر صدیق شیخ جزل سیکرٹری اسد علی بوبی کے مطابق پوزیشن ہولڈر اگلے مرحلے میں مسٹر پنجاب اور وزیر اعظم مسٹر پاکستان مقابلوں میں شرکت کریں گے ، منصفین کے مطابق مسٹر راولپنڈی 2025 کا ٹائٹل محمد سلطان نے اپنے نام کیا، راولپنڈی زون میں جہانزیب خان مین فزیک سالار علی لاشاری ماسٹر راولپنڈی میں حسین شاہ اول قرار پائے ۔