سوئس ٹینس سٹار بیلنڈا کی ماں بننے کے بعد ٹائٹل فتح

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی بیلنڈا بینسک ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
27 سالہ سوئس ٹینس سٹار بیلنڈا بین چچ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی ایشلین کروگر کو شکست دی۔ ،بیلنڈا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ایشلین کروگرکو 6-4، 1-6 اور 1-6 سے ہرایا۔ اس فتح کے بعد بیلنڈا کے بعد مجموعی طور پر ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔