حنیف محمد کی ہال آف فیم کی یادگاری تختی بیٹے شعیب محمد کے سپرد

کراچی (سپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔حنیف محمد کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کے دوران ہوئی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے ہال آف فیم کی یادگاری تختی اور کیپ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وصول کی ، پی سی بی نے 2021ء میں ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 1959ء میں مرحوم حنیف محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی لمبی ترین اننگز کھیلی، کراچی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بہاولپور کے خلاف 499 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور برائن لارا نے عظیم بیٹرحنیف محمد کا ریکارڈ 1994ء میں توڑا۔ حنیف محمد کو دنیائے کرکٹ کے پہلے لٹل ماسٹر کا خطاب بھی ملا۔