میچ کے بعد میں اور میتھیو اچھے دوست بن گئے :شاہین آفریدی

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ سہ فریقی سیریز کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی کیلئے تیاری کرنا ہے ،جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے ۔
انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے ، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔ جنوبی افریقی بیٹر میتھیوز کے ساتھ بحث کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، میچ کے بعد میتھیو اور میری ملاقات ہوئی اور ہم نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور اچھے دوست بن گئے ۔