ڈیوس کپ جونیئرز:پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )ڈیوس کپ جونیئرز کے تیسرے دن پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پہلے سنگلز میچ میں حمزہ رومان نے کھبو گیان کو 6-3، 6-1 سے شکست دی جبکہ دوسرے سنگلز میں میکائیل علی بیگ نے منتنویر تشار کو 6-2، 6-0 سے ہرایا۔ڈبلز میچ میں حمزہ رومان اور ابوبکر طلحٰہ کی جوڑی نے خبو گیان اور منتنویر تشار کو 6-4، 6-1 سے زیر کیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ آج ویتنام سے ہوگا ۔