وزیراعظم کی فٹبالرمحمد ریاض کو پسند کی نوکری دینے کی ہدایت

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حالات سے مجبورہوکرجلیبیاں بیچنے والے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض نے ملاقات کی۔۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور انہیں کھیل جاری رکھنے اور فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔وزیرِ اعظم نے محمد ریاض کو پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع ہونے نہیں دینگے ۔