سپیشل ونٹر اولمپکس میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

سپیشل ونٹر اولمپکس میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

اٹلی(سپورٹس ڈیسک ) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹرگیمز میں پاکستان نے تیسراسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔اٹلی میں جاری سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں آفاق خان نے 100 میٹر سنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اور سونے کا میڈل جیتا۔اس سے قبل 50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ میں پاکستان کے منیب الرحمن نے گولڈ میڈل جیتا، اس ہی ایونٹ کے ویمنز فائنل میں پاکستان کی روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔پاکستان کے معظم اقبال نے کراس کنٹری اسکینگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، معظم اقبال نے 800 میٹر سنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں