اے کے جی ٹی 20پریمیئر لیگ یونائٹیڈ تھنڈرز کی اگلے راؤنڈ میں رسائی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )اے کے جی ٹی 20 پریمیئر لیگ میں یونائٹیڈ تھنڈرز نے فرینڈز یونائٹیڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
اے کے جمخانہ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں فرینڈز یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 166 رنز بنائے ۔ کامران والی نے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔ راحیل سیانی اور جاوید منصور نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں یونائٹیڈ تھنڈرز نے مطلوبہ ہدف جاوید منصور کی شاندار سنچری کی بدولت 18.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔