پاکستان سپر لیگ میں2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بعد 2 نئی ٹیموں کے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال کے آخر تک لیگ کیلئے مزید 2 نئی ٹیمیں مل سکتی ہیں۔ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں میچز پشاور سمیت دیگر نئے شہروں میں بھی کروائے جائیں گے ۔اسوقت پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں جبکہ مزید 2 ٹیموں کے بعد ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمز کی تعداد 8 ہوجائے گی۔