قومی ون ڈے کرکٹرزنیوزی لینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کرینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کیمپ میں شامل ہونگے ۔۔
ذرائع کیمطابق پاکستان میں موجود کھلاڑی 19 مارچ سے 23 مارچ تک لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سکواڈ کی نیوزی لینڈ روانگی 25 مارچ کو شیڈول ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائیگا۔