99ورلڈکپ ہارنے کے ذمہ دار وسیم اکرم:عامر سہیل،اعجازاحمد

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر عامر سہیل اور اعجاز احمد نے وسیم اکرم کو 1999کا ورلڈکپ فائنل ہارنے کاذمہ دار قراردیدیا۔۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیوز میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ ورلڈکپ کے آغاز سے چند ماہ قبل بحث شروع ہوتی تھی کہ کپتان تبدیل کرکے وسیم اکرم کو کپتان بنایا جائے ، جو ہوا بھی!۔ وسیم اکرم کی اگر پاکستان کیلئے کوئی سب سے بڑی شراکت تھی تو وہ یہی تھی کہ 1992کے بعد ورلڈکپ نہ جیت سکیں۔ ہم 1996، 1999 اور 2003 کے ورلڈ کپ آسانی سے جیت سکتے تھے ، کیوں ہارے اسکی تحقیقات ہونی چاہیے تھیں، عمران خان کو وسیم اکرم کا شکر گزار ہونا چاہیے اور انہوں نے انہیں 2019 میں ہلال امتیاز سے بھی اسی لیے نوازا۔ سابق کرکٹر و 1999 ورلڈکپ ٹیم کے بیٹر اعجاز احمد نے کہا کہ جب ہم نے ٹاس جیتا تو ایسا لگتا تھا کہ ہم نے فائنل جیت لیا ہے لیکن اس دن وسیم اکرم نے جو کیا وہ گلی کرکٹ کھیلنے والا بچہ بھی یہ غلطی نہیں کرتا، میں نے اس سے پہلے رات کو تیز بارش کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ نہ کرے ، اگر وہ دباؤ میں تھے تو انہیں صبح ٹیم میٹنگ بلانی چاہئے تھی۔ لیکن ملاقات نہیں ہوئی۔ میں نے عمران خان کو ٹاس سے پہلے دیکھا تو سلام کیا، اس وقت جب وسیم نے ٹاس جیتا اور کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں، جب میں جا رہا تھا، عمران بھائی نے مجھے واپس بلایا اور کہا: 'تم لوگ پہلے ہی میچ ہار چکے ہو۔