’’کرکٹرز حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کھیلیں گے کیسے ؟‘‘

’’کرکٹرز حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کھیلیں گے کیسے ؟‘‘

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سندھی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دینے والے ۔۔

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے ؟۔ کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے ، چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے ۔ قومی ٹیم نہ فائنل میں پہنچ سکی نہ فائنل ہم تک پہنچ سکا، قومی ٹیم میں کچھ ایسے بالرز بھی ہیں جنہیں میں ہی 5، 6 چھکے مار سکتا ہوں، کچھ ایسے بھی بیٹسمین ہیں جنہیں کو میں بھی آرام سے آؤٹ کر سکتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں