دورۂ نیوزی لینڈ: 9 ون ڈے کرکٹر ز آج سے ٹریننگ کرینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے سکواڈ کے 9 کھلاڑی آج سے ایل سی سی گراونڈ میں ٹریننگ کرینگے ۔۔
9 کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونئیر، نسیم شاہ، عاکف جاوید اور طیب طاہر شامل ہیں، تمام کھلاڑی 21 مارچ تک ٹریننگ کرینگے ، قومی ٹیم کا ون ڈے سکواڈ 23 مارچ کی صبح براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو گا جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔