شاہد آفریدی کی قومی ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

شاہد آفریدی کی قومی ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلیکشن پر تیر برسا دیئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں،کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے ۔ چاہے وہ بابر اعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔دس سے گیارہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو دورہ نیوزی لینڈ پر بھیج دیا گیا۔ جہاں سپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسر بھر دیئے ۔ اپنے دور کے معروف بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو آف سپن بولنگ پر کھیلنا سیکھا رہے ہیں،پاکستان ٹیم کے لیول پر سیکھایا نہیں جاتا۔عثمان خان اور محمد حسنین جیسے باصلاحیت کرکٹرز کو موقع نہیں دیا جارہا،کافی عرصے سے ان کھلاڑیوں کو بینچ پر بیٹھا رکھا ہے ۔ہر وکٹ پر دو سو سکور نہیں ہو سکتے ۔ پاکستان کرکٹ کو صرف مستقل کوچ ہی نہیں بلکہ پی سی بی کو بھی ایک مستقل چیئرمین کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں