پاکستان کو آج کیویز سے ٹی20 سیریز بچانے کا چیلنج در پیش

پاکستان    کو   آج     کیویز    سے   ٹی20    سیریز    بچانے    کا   چیلنج    در  پیش

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک )پاک نیوزی لینڈ تیسرا ٹی 20میچ آج ایڈن پارک،آکلینڈمیں کھیلا جائیگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ سوا گیارہ بجے شروع ہو گا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قومی ٹیم کوپانچ میچز کی سیریز میں پہلے دومیچ ہارنے کے بعدآج سیریز بچانے کاچیلنج بھی درپیش ہے ، قومی سکواڈنے گزشتہ روز آکلینڈمیں کوچزکی نگرانی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں بولنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کیں، دوسری طرف عبوری ہیڈکوچ عاقب جاویدنے میڈیاسے گفتگوکرئے کہاکہ پاکستان ٹیم کم بیک کرکے سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ، نیوزی لینڈ کی کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ 2 میچ ہار نے کے باعث لوگ ناراض ہیں، آج کے میچ میں ممکن ہے ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں۔ نیوزی لینڈ میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں، پاکستانی بیٹرز اگر اوپر سے اچھا سکور کریں گے تو جیت سکتے ہیں، کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے ، شاہین شاہ آفریدی کو اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو منوانا ہے تو اس کو اور بہتر کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیم اصل تیاری تو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی کر رہی ہے ، صائم ایوب اور فخر زمان جب اس ٹیم کو جوائن کریں گے تو اچھی ٹیم بن جائے گی۔ تشکیلِ نو کے مرحلے سے گزرنے کا مقصد یہ نہیں کہ جیتنا نہیں ہے ، جن کھلاڑیوں نے ملک سے باہر کم کرکٹ کھیلی ہو تو مسائل ہونگے ، سرفراز کی کپتانی والی بات 4 سال پرانی ہوگئی، جو ٹیم ٹی ٹونٹی میں بہتر تھی اس کو بھی 2 سال ہوگئے ، دو سال میں کرکٹ بدل گئی ہے ، ٹی ٹونٹی کی ٹیمیں الگ بننے لگی ہیں۔ہم بھی ٹی ٹونٹی کی الگ ٹیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹی ٹونٹی میں سٹرائیک ریٹ بڑی اہمیت رکھتا ہے ، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں ہیں، ایشیا کی وکٹوں پر لمبے سکور ہوتے ہیں۔ جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ ور آسٹریلیا کی کنڈیشن میں سیریز آسان نہیں ہوتی، نوجوان مشکل کنڈیشن میں کھیلیں گے تو اعتماد ملے گا، مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو اعتماد ملے گا وہ ایشیا کی کنڈیشن میں بہت کام آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں