پاکستان عالمی سکواش ایونٹ کامیزبان

پاکستان عالمی سکواش ایونٹ کامیزبان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کو عالمی سکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ورلڈ سکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے ۔ ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں