پاک نیوزی لینڈپانچواں ٹی 20آج ،کھلاڑیوں کی پریکٹس

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا آخری ٹی 20 میچ آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سواگیارہ بجے شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ قومی ٹیم سلمان علی آغا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں۔