ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایران نے اگلے سال ہونے والے مینز فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ایران نے تہران کے آزادی سٹیڈیم میں ورلڈکپ کوالیفائرز ایشیا کے گروپ اے کے میچ میں ازبکستان کیخلاف مقابلہ 2-2 سے برابر کرکے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کی،اگلے سال ہونے والے میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کیلئے ایران کو اُزبکستان کیخلاف صرف میچ ڈرا کرنے کی ضرورت تھی۔