پاکستان کو شکست ، کیویز کی ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن برتری

پاکستان  کو شکست ، کیویز  کی  ون  ڈے  سیریز  میں  فیصلہ  کن  برتری

ہیملٹن (سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو بآسانی 84 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قومی ٹیم 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 ویں اوور میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی اور 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ، سب سے زیادہ 73 رنز فہیم اشرف نے بنائے جبکہ نسیم شاہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کے بین سیئرز نے 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ کیوی وکٹ کیپر بیٹر مچل ہے کو 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ نک کیلی 31 اور ریس ماریو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ڈیرل مچل 18، ہینری نکولس 22 ، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ 132 پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد مچل ہے نے 78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 292 تک پہنچا دیا۔ ان کی اننگز میں 7 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے ۔ پاکستانی نژاد محمد عباس 41 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔ محمد وسیم اور سفیان مقیم نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور محض 72 رنز پر 7 وکٹیں گر گئیں۔ عبداﷲ شفیق اور بابر اعظم ایک، ایک، امام الحق 3، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغاز 9، طیب طاہر 13 اور محمد وسیم ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ اس موقع پر فہیم اشرف نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور 73 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 174 تک پہنچا دیا۔ حارث رف بانسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوئے اور کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ ان کی جگہ بیٹنگ کیلئے آئے جو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔ نسیم شاہ نے پاکستان کو 200 رنز عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 51 رنز بنائے ۔ سفیان مقیم 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 41.2 اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مچل ہے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں