مچل ہے ناٹ آؤٹ 99 رنز بنانیوالے دنیا کے 16ویں کرکٹر بن گئے

ہیلمٹن (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر مچل ہے نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں 99 رنز ناٹ آؤٹ بناکر بھی اعزاز بناڈالا ۔۔
اس کارنامے کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ میں ناٹ آؤٹ 99 رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کیلئے بروس ایڈگر نے 1981 میں بھارت کیخلاف 99 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی جبکہ وکٹ کیپرز میں انڈی فلاور (1999) اور سوپنل پٹیل (2014) میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔