قومی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلی بار آسٹریلیا کا دورہ کریگی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان وویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔۔
دورہ آسٹریلیا کیلئے پہلی بار جانیوالی بلائنڈ وویمن ٹیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے کہا کہ مردوں کی طرح وویمن ٹیم بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔آسٹریلیا کیخلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز برسبین میں کھیلی جاے گی جس کا پہلا میچ 20اپریل کو کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ 21، تیسرا23، چوتھا 24، پانچواں میچ 25اپریل کو ہوگا۔ ہم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں لیکن کوشش کے باوجود بلائنڈ ٹیم کیلئے کوئی کرکٹ سٹیڈیم نہیں ویمن کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال نیپال اور بھارت میں کھیلا جانا ہے ۔ پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا،ٹیم بھارت نہیں جاے گی۔ کرکٹ گراونڈ کا معاملہ محسن نقوی کے سامنے اٹھایا۔ پاکستان وویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان نمرہ رفیق نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنا بڑا اعزاز ہے ، ہم اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتے ۔پر اعتماد ہیں، آسٹریلیا جاکر پاکستان کا نام بلند کرینگے ۔