ژالہ باری :عمر گل کی گھر کے باہر سے برف ہٹاتے رہے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی گھر کے باہر برف ہٹانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر بھی شامل ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عمر گل کو گھر کے باہر سے برف ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔اپنے پیغام میں عمر گل نے لکھا کہ ‘‘اس طرح کی ژالہ باری بہت خطرناک ہوسکتی ہے ، خاص طور پر جب اچانک آجائے ۔ اللّٰہ ہم سب کو ایسی آفات سے محفوظ رکھے ، اپنا خیال رکھیں اور آس پاس کے لوگوں کا بھی حال معلوم کرتے رہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے ، جس سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا ۔