اگر میرا یہ کہنا کہ کنگ کرلے گا کسی کو برا لگا تو اس پر معذرت :حسن علی

کراچی(سپورٹس ڈیسک )کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ہم نے ہی کنگ بنایا اور ہم ہی اس کو گراتے ہیں۔۔
اور اگر میرا یہ کہنا کہ کنگ کرلے گا کسی کو برا لگا تو اس پر معذرت کرتا ہوں۔ بابر اعظم ہمارا ہی پراڈکٹ ہے،میرا بیان آج بھی یہی ہے کہ بابر ہمارا بہترین پلیئر ہے اور وہ کم بیک کرے گا۔ اگر اصلاح کیلئے تنقید ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں لیکن جب پرسنل اٹیک ہو اور فیملی پر بات ہو تو کوئی ایسا پلیئر نہیں جس کو یہ برا نہ لگتا ہو۔