اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو47 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو47 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔۔
ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 203رنزکے ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ افتخار احمد 32، عثمان خان 31، کامران غلام 17، مائیکل بریسویل 16، کرس جورڈن 5، اسامہ میر 1، شائی ہوپ 1، ڈیوڈ ولی 1 اور محمد حسنین 0 کے سکور پر آؤٹ ہوئے ۔یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، عماد وسیم نے 2 جبکہ شاداب خان، محمد شہزاد، نسیم شاہ اور رائلے میریڈتھ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز سکور کیے ۔یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 جبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔جیسن ہولڈرکوپلیئرآف دی میچ قراردیاگیا۔