کراچی کنگز نے بابراعظم کی ٹیم سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بابراعظم کی ٹیم سے علیحدگی کی اصل وجہ بتا تے ہوئے کہاہے ۔۔
کہ کراچی کنگز اور بابر کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ ان کی بیٹنگ پوزیشن تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ بابر نمبر تین پر بیٹنگ کریں، لیکن وہ اپنا رول تبدیل کرنے کو تیار نہیں تھے ۔ اسی وجہ سے ہمیں انہیں ریلیز کرنا پڑا،خیال رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے آغاز 2016 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے جس کے بعد انہیں کراچی کنگز نے منتخب کیا اور وہ 2017 سے 2022 تک 6 سیزن کراچی کنگز کی طرف سے کھیلے ۔2023 کے سیزن میں بابر اور کراچی کنگز کے راستے جدا ہوگئے اوراب بابر پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔