پشاور:پہلا انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر
پشاور(سپورٹس ڈیسک ) پہلا انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا، ڈسٹرکٹ چارسدہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی۔۔
مردان نے دوسری اور پشاور تیسرے نمبر پر رہی ،ایتھلیٹکس میں مردان نے پہلی اور چارسدہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح رسہ کشی مقابلوں میں چارسدہ نے پہلی صوابی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔