نیشنل چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلزکا انعقاد
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اوراسلام آباد ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی نیشنل چیمپئن شپ کے لیے ٹرائلزکا انعقاد کیا گیا۔۔
سیزن فورکے لیے ٹرائلزاسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے ۔شہراقتدار اور گردونواع سے تیس کلبوں کے ڈیڑھ سو سے زائد فائٹرزنے حصہ لیا۔۔ ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ سید نوید الرحمن اور صدر پی ایم ایم اے ایف بابرراجہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔منتخب ایتھلیٹس لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے ۔