بط سخت محنت کرکے یہاں تک آیا ہوں :یاسر خان
ملتان (سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے خلاف عمدہ کارکردگی سخت محنت کا نتیجہ ہے ،ملتان سلطانز کے بیٹر یاسر خان کا کہنا ہے کہ وہ سخت محنت کرکے یہاں تک آئے ہیں ۔۔
یہاں تک کہ جب وہ ٹیم سے باہر بھی تھے تب بھی سخت محنت کررہے تھے اور موقع ملنے کا انتظار کررہے تھے کہ جب بھی موقع ملا وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے ،یاسر خان کا کہنا ہے کہ جب وہ بیٹنگ کررہے تھے تو کپتان رضوان نے بہت رہنمائی کی اور انہیں سمجھایا کہ اطمینان اور اعتماد سے بیٹنگ کرو۔ پہلے کچھ وقت لو پھر تمہارے سارے شاٹس لگیں گے یاسر خان نے کہا کہ ہر بیٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سنچری سکور کرے ۔اگرچہ ان کے پاس کافی وقت تھا وہ آسانی سے سنچری کرسکتے تھے لیکن وہ اپنی ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے اور کوشش تھی کہ ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں لہذا سنچری مکمل نہ کرنے کا دکھ نہیں ہے ۔خوشی ٹیم کے جیتنے کی ہے یاسر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے خلاف اٹیکنگ بیٹنگ کا پہلے سے سوچ رکھا تھا اور یہ حکمت عملی کا نتیجہ تھی یاسر نے کہا کہ پہلے تین میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کا حوصلہ بلند اور ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا تھا۔ کپتان محمد رضوان ہمیشہ مثبت بات کرتے ہیں کہ ملتان سلطانز کی ٹیم چیمپئن ہے ۔شکست پر یقیناً ہر انسان کو دکھ ہوتا ہے لیکن اس کو مثبت انداز میں لیتے ہیں اور لاہور قلندرز کے خلاف جیت درحقیقت ہمارے لیے ایک سٹارٹ ہے ۔