ہمیں کوئٹہ کیخلاف میچ جیتنا چاہیے تھا:شان ٹیٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہاہے کہ ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سے خوش ہیں۔ حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے ، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، سٹار کھلاڑی ذمے داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے ۔ میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں، ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو سکورنگ میچ ہو رہے ہوں۔ پی ایس ایل کی خوبی یہ ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آتا ہے ، فواد علی اچھا بولر ہے ۔