شاہ رخ نے پلیئرز کیلئے پرائیوٹ جہاز منگوایا :وسیم اکرم

شاہ رخ نے پلیئرز کیلئے پرائیوٹ جہاز منگوایا :وسیم اکرم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمئیر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق بالنگ کوچ وسیم اکرم نے بالی ووڈ اداکار و فرنچائز مالک شاہ رخ خان سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

 وسیم اکرم نے بتایا کہ 2012 آئی پی ایل ایڈیشن کے دوران ناک آؤٹ میچ سے قبل شاہ رخ خان سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو لے جانیوالی فلائٹ میں کھلاڑی تھک جائیں گے ، کل پہنچیں گے ، پرسوں میچ ہے ، اگر پرائیوٹ جہاز کا انتظام ہوسکتا ہے تو کردیں۔جس پر خان صاحب نے جواب دیا کہ کوئی مسئلہ نہیں ۔وسیم اکرم نے بتایا کہ محض ایک گھنٹے میں پوری ٹیم کیلئے جہاز کا انتظام کروادیا تھا، میں نے کبھی ایسی مہربانی نہیں دیکھی، وہ واقعی اپنی ٹیم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں