لندن میراتھن میں 40سے زائد پاکستانی شریک، ایتھوپیا کی آصیفہ فاتح
لندن(سپورٹس ڈیسک)لندن میرا تھن کا ویمن ٹائٹل اولمپک سلور میڈلسٹ ایتھوپیا کی ٹگسٹ آصیفہ نے ریکارڈ وقت کے ساتھ جیت لیا، مینز ایونٹ میں سباسٹین ساوے فاتح رہے ۔
لندن میراتھن میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم 40 سے زائد پاکستانی رنرز نے بھی شرکت کی۔دُنیا کی 6 بڑی میراتھن میں سے ایک لندن میراتھن میں 56 ہزار سے زائد رنرز نے حصہ لیا، آصیفہ نے 2 گھنٹے 15 منٹ اور 50 سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبور کی۔مینز ایونٹ کا ٹائٹل کینیا کے سیباستین ساوے نے جیتا، اُنہوں نے فاصلہ 2 گھنٹے 2 منٹ 27 سیکنڈز میں طے کیا۔