بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے :جہانگیر خان

 بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے :جہانگیر خان

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق عالمی سکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے ۔

بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے ۔کھیل دوستانہ ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔طورسم خان سیٹلائٹ سکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے ،کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ویزوں اور دیگر مسائل نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے ،میں نے کبھی بھی کھیل میں سیاست نہیں دیکھی ۔ اکثر سنتا ہوں کہ بھارت نے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے ۔ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی بھارت ایک فین کلب ہے ، مجھے جب بھی بھارت کھیلنے کے لیے بلایا گیا جاؤں گا۔ہوسکتا ہے میرے جانے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی راہ نکل آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے ،بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینا درست نہیں۔ ہمارے کھلاڑی اگر چیمپئن کی طرح محنت کریں تو پاکستان دوبارہ سکواش پر راج کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں