دانش کنیریا کا ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ

دانش کنیریا کا ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات لگادئیے ۔

دانش کنیریا پاکستان میں نام کمانے اور پیسہ بنانے کے بعد اب بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔سابق ٹیسٹ لیگ سپنرنے سوشل میڈیا پر من گھڑت دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے ، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار کیا تھا ۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے ۔واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت نے بوکھلاہٹ میں آکر متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ،بھارت نے یہ اقدام اپنے عوام سے سچ چھپانے اور حقائق کو دبانے کے لیے اٹھایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں