پاکستان کو ہاکی کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے ہونگے :فلورس جان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ہالینڈ کے ہاکی لیجنڈ فلورس جان بویلینڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہاکی کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔۔
پاکستان ٹیم اسوقت بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس نہیں کھیل رہی، پاکستان اور ہالینڈ ہاکی سے جڑے ہوئے ہیں۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں نوجوان بچوں کو ہاکی ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ہاکی اب ماڈرن ہوچکی ہے ، جدید تکنیک بہت ضروری ہے ۔ انٹرنیشنل ہاکی میں پاکستان بہتر پرفارم کرسکتاہے ، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ۔