شاہدا آفریدی نے شیکھر کو ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘یاد دلادی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون کو چائے کی دعوت دے دی۔
ایک پروگرام میں شاہد آفریدی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا۔ آفریدی کے بیان پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔ پوسٹ کے جواب میں شاہد نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی،آفریدی کا کہنا تھا کہ 'ہار جیت کو چھوڑو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر ۔ شاہد آفریدی نے اس کے ساتھ #FantasticTea کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔