پریکٹس میں روزانہ600سے 1000 گیندیں کھیلتا ہوں:سعود شکیل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے کہاہے کہ پریکٹس میں روزانہ 600 سے 1000 گیندوں کا سامنا کرتا ہوں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فارمیٹ سے قطع نظر کافی پریکٹس کرتے ہیں اور نیٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا پریکٹس کا معمول ہے لیکن میں اس طریقے سے ٹریننگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو مؤثر ہو اور بہتری لائے ۔