چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ کا 22مئی سے امریکا میں آغاز
نیویارک (سپورٹس ڈیسک )چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ 22مئی سے امریکا میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے اور امریکی گالف کھلاڑی ڈیوس ریلیر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 95 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔ 22 مئی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 25 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔